Sep ۱۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • شام میں روس اور حزب اللہ لبنان کی موجودگی قانونی ہے: لاؤروف

روس کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہا ہے اور حزب اللہ بھی اسی بنیاد پر شام میں سرگرم عمل ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے امان میں پیرکو اردن کے وزیرخارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جو ملک بھی دمشق کی اجازت کے بغیر شام میں سرگرم ہے اس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
روس کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی مخالف نام نہاد بعض امریکی اتحادیوں کی شام میں جبھت النصرہ دہشتگرد گروہ کی حمایت ناقابل قبول ہے۔
اس پریس کانفرنس میں اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اردن چاہتا ہے کہ شام میں امن قائم ہو اور وہ خودمختار رہے اور یہ کہ وہ شام کی جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ایمن الصفدی نے کہا کہ شام میں کم کشیدگی والے علاقوں خاص طور پر ملک کے جنوبی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کے لئے روس اور اردن کے درمیان تعاون بخوبی جاری ہے۔

 

ٹیگس