Sep ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • فرانس میں لیبر قوانین میں اصلاحات کے خلاف پرتشدد مظاہرے

لبیر قوانین کے خلاف پیرس میں ہونے والے مظاہرے پولیس کی مداخلت کے بعد پرتشدد رخ اختیار کرگئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق فرانس کی پولیس نے نئے لیبر قوانین کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کے گولے پھینکے جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکےپولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔فرانس کے ایک سو اسّی دیگر شہروں میں بھی لوگوں نے نئے لیبر قوانین کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔صدر عمانوئیل میکرون کی پیش کردہ لبیر قوانین میں اصلاحات پر لیبر یونینوں اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے سخت اعتراض کیا ہے۔لیبر قوانین میں اصلاحات کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں فیکٹریوں اور مل مالکان کا ہاتھ کھل جائےگا اور وہ محنت کشوں کو آسانی کے ساتھ برخاست اور ان کی تنخواہیں روک سکیں گے۔فرانس کے نیشنل فرنٹ کا کہنا ہے کہ صدر عمانوئیل میکرون کی مجوزہ اصلاحات سے بڑی کمپنیوں اور کارخانوں سے زیادہ چھوٹے صنعتی یونٹوں اور خدماتی اداروں کو نقصان پہنچے گا۔

ٹیگس