Oct ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • اسپین کو تقسیم  ہونے نہیں دیں گے

ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسپین کسی بھی صورت تقسیم نہیں ہوسکتا اور حکومت ہرطرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اسپین علیحدہ ہونے کی تحریک چلانے والےعلیحدگی پسند سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران شمال مشرقی علاقے کے 75 لاکھ افراد کی آزادی کا اعلان ہوگا۔ جبکہ کیتالونیا کے صدرنے موجودہ سیاسی صورتحال پر آئندہ دو روزمیں کیتالونیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

دوسری جانب  اسپین کے وزیراعظم اسپین ماریانو راخوئی نے کہا ہے کہ کیتالونیا کی آزادی کے اعلان کے بعد بھی اسپین کو تقسیم نہیں کیا جائے گا اورحکومت ہرطرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیارہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت کسی بھی ایسے اقدام کی ہرگز اجازت نہیں دے گی جس سے اسپین کی وحدت کو نقصان پہنچے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرممکن اقدام کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کیتالونیا میں ہونے والے ریفرنڈم میں 90 فیصد ووٹرز نے اسپین سے آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

 

ٹیگس