Mar ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران میں آج یوم اسلامی جمہوریہ ایران قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

یوم جمہوریہ کے موقع پرایران بھر میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم جگہ جگہ نصب اور لہرایا جاتا ہے اور دارالحکومت تہران سمیت ایران کے ہر شہر اور قصبے میں خصوصی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران میں آج یوم اسلامی جمہوریہ منایا جارہا ہےسن انیس سو اناسی میں آج ہی کے دن ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے محض دو مہینے کے اندر، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم پر ایک ریفرنڈم کرایا گیا جس کے تحت ایرانی عوام کے سامنے اسلامی جمہوری نظام یا کسی دوسرے نظام کا سوال پیش کیا گیا جس میں اٹھانوے فیصد رائے دہندگان نے اسلامی جمہوری نظام کے حق میں ووٹ دیکر ایک نئی تاریخ رقم کردی

اس دن کی یاد میں ایران بھر میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم جگہ جگہ نصب اور لہرایا جاتا ہے اور دارالحکومت تہران سمیت ایران کے ہر شہر اور قصبے میں خصوصی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

ایرانی عوام اس دن، بانی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ نظام کے اقدار سے تجدید عہد کرتے ہوئے اس نظام کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔اسی مناسبت سے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کے مزار پر ایک بڑے اجتماع کو خطاب کریں گےقابل ذکر ہے کہ مختلف قومی اداروں اور تنظیموں کے جانب سے بھی اس موقع پر خصوصی پیغامات جاری کئے جاتے ہیں۔

ٹیگس