Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • کیلیفورنیا میں آگ سے تباہی 2000 عمارتیں جل گئیں

صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے علاقے کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں2000 عمارتوں کو راکھ میں بدلنے والی آگ اب تک بے قابو ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ150افراد لاپتہ ہیں۔

 70ہزار ایکٹر رقبے کو جلانے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں مگر اب تک پانچ فی صد آگ ہی بجھائی جاسکی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ مزید ساڑھے تین ہزار گھر اس آگ کی زد میں آسکتے ہیں۔

تیزہواؤں کے باعث آگ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔

ریاستی فائربریگیڈ کے چیف کا کہنا ہے کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ دیگر شہروں سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیاہے۔

صورت حال کی سنگینی کے پیش نظرعلاقے کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس