Dec ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے پر روسی صدر کا انتباہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔

کرملین ہاؤس کے پریس دفتر کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ مشرق وسطی کے علاقے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اس قسم کے فیصلے سے نہ صرف یہ کہ مشرق وسطی کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ مشرق وسطی کا علاقہ اور زیادہ عدم استحکام سے  دوچار ہو جائے گا۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم اور امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کئے جانے پر مبنی ٹرمپ کے فیصلے سے اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ کے حل کا مستقبل بالکل تباہ ہو جائے گا۔

ٹیگس