Jan ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا حیتس میزائل تجربہ تیسری بار بھی ناکام

اسرائیل کا حیتس تین اینٹی میزائل سسٹم کا تیسرا تجربہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی قدس کے مطابق، صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ حیتس تین میزائل کا تیسرا تجربہ بدھ کے روز انجام پانا تھا تاہم دیٹا ٹرانزیکشن سسٹم میں پیدا ہونے والی مشکلات کے باعث موخر کرنا پڑا۔اسرائیل کے حیتس تین  اینٹی میزائل کا تجربہ مسلسل تیسری بار ناکام ہوا ہے۔حیتس تین میزائل سسٹم اسرائیل کا چار منزلہ میزائل ڈیفینس سسٹم ہے اور اسے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے بنایا گیا ہے۔اسرائیل نےگزشتہ سال ستمبر میں بھی مذکورہ میزائل کا تجربہ کیا تھا تاہم یہ میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔حیتس میزائل کے منصوبے پر اب تک دو ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی جاچکی ہے اور اس کے اسّی فی صد اخراجات امریکہ برداشت کر رہا ہے۔

ٹیگس