Jan ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکی سی آئی اے  نیٹ ورک کے خلاف کارروائی

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر اسلام آباد میں قائم ’مشعال ریڈیو‘ کی نشریات بند کرکے آفس سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق حساس ادارے کی رپورٹ پر وزارت داخلہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈیو اسٹیشن کے دفتر کو سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ساتھ ہی ریڈیو کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشعال ریڈیو بد نام زمانہ امریکہ کی جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے کے لیے کام کررہا تھا اور اس نے وائس آف امریکا کی فریکوئنسی چوری کررکھی تھی جب کہ ریڈیو کی نشریات پاک افغان بارڈر، بلوچستان، فاٹا اور بیرون ملک میں بھی جاری تھیں۔

نشریات میں پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت قرار دینے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں امریکہ کی بد نام زمانہ جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے اور بلیک واٹر دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں اور دہشتگردوں سے رابطوں اور ان کے لئے سہولت کار کا کردار بھی ادا کرتی ہیں۔

ٹیگس