Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  •  گن کنٹرول قوانین سخت کرنے کی مخالفت

امریکہ میں اسلحے کی آزادانہ نمائش کے خلاف جاری وسیع احتجاج کے باوجود امریکی صدر نے گن کنٹرول قوانین سخت کرنے کی مخالفت کی ہے۔

فرانس پریس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران ملک میں اسحلہ کی نمائش پر پابندی عائد کیے جانے کی سختی کے ساتھ مخالفت کی حالانکہ وائٹ ہاوس میں ہونے والے اجلاس کے دوران انہوں نے اس کی حمایت کی تھی۔ٹرمپ نے دو روز قبل کانگریس کے ارکان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اسحلہ قوانین کو مزید سخت بنانے کی حمایت کی تھی جس پر ارکان نے سخت حیرت کا اظہار کیا تھا۔نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک میں اسلحہ قوانین سخت کیے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں اسحلہ لابی کا سخت ترین حامی تصور کیا جاتا ہے اور وہ ملک میں اسحلے کے تاجروں کے مفادات کی کھل کر حمایت کرتے رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پندرہ فروری کو انیس سالہ نوجوان نے ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ کے ایک اسکول میں فائرنگ کرکے سترہ طالبعلموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کے بعد سے امریکہ میں اسحلہ کنٹرول قوانین سخت کرنے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

ٹیگس