Apr ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوج غیر قانونی ہے، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور مغربی ملکوں کے اقدامات کو ماسکو کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی موجودہ صورتحال سرد جنگ کے دور سے بھی بدتر ہے۔
سرگئی لاؤروف نے شام سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے بارے میں ٹرمپ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس اور مغربی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے کی کشیدگی کا ماسکو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس اپنے سابق جاسوس اور اس کی بیٹی کی صحت کے بارے میں فکر مند ہے۔
سرگئی اسپیکریپال اور اس کی بیٹی کو زہر دیئے جانے کے معاملے پر روس اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
روس نے اس واقعے میں کسی بھی طرح کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

ٹیگس