یمن ، سعودی حمایت یافتہ نام نہاد صدارتی کونسل کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے اقدام کی مذمت
یمن کی سعودی حمایت یافتہ نام نہاد صدارتی کونسل نے جنوبی یمن کے بندرگاہی شہر مکلا کے قریب ایک ایئربیس پر خفیہ جیلیں چلانے پر متحدہ عرب امارات کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی سعودی حمایت یافتہ نام نہاد صدارتی کونسل نے جنوبی یمن کے بندرگاہی شہر مکلا کے قریب ایک ایئربیس پر خفیہ جیلیں چلانے پر متحدہ عرب امارات کی مذمت کی ہے۔
یمن کے مشرقی صوبے حضرموت میں سعودی حمایت یافتہ صدارتی کونسل کے گورنر سلیم الخانباشی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عدروس الزبیدی سے وابستہ عسکریت پسند گروپوں نے اس علاقے میں لوٹ مار مچا رکھی تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے مزید کہا کہ الریان ہوائی اڈے پرجو ذخیرہ کیے گئے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے ہیں وہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ مواد منصوبہ بند قتل عام کے لیے جمع کیا گیا تھا۔
متحدہ عرب امارات نے ایک بیان میں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور غلط بیانی پر مبنی معلومات قرار دیا۔
ادھر یمن میں سعودی زیرقیادت اتحاد کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند جنوبی عبوری کونسل کے رہنما عدروس الزبیدی ریاض میں امن مذاکرات چھوڑکر صومالی لینڈ کے راستے متحدہ عرب امارات فرار کر گئے ہیں۔