May ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں سی 130 طیارہ تباہ، متعدد ہلاک

امریکی ریاست میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر سواناہ کے ہلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی فوجی طیارہ ہائی وے نمبر 21 پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سی 130 طیارے میں عملے کے 5 ارکان اور 4 مسافر سوار تھے۔ پورٹوریکو نیشنل گارڈ کے ترجمان میجرپول نے طیارے میں موجود 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورٹوریکو ایئر نیشنل گارڈ کا طیارہ اپنی تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سی 130 طیارہ تقریباً ایک ماہ قبل سواناہ مرمت کے لئے لایا گیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ بھی امریکی ریاست ایریزونا میں واقع ایک گولف کورس کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس