Jun ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ حکومت کے غیر انسانی اقدامات پر شدید ردعمل

امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن سے ان کے بچوں کو جدا کرکے الگ خاردار تار والے کیمپیوں میں رکھنے کے اقدام پر احتجاج کے بعد یورپی کونسل نے امریکہ کے بین الاقوامی وقار کو نشانہ بناتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو اخلاق سے عاری قرار دیا ہے۔

یورپی کونسل کے سیکریٹری جنرل یاگلینڈ نے امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن سے ان کے بچوں کو جدا کر کے الگ خاردار تاروں والے کیمپیوں میں رکھنے کے اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آزاد دنیا کے بارے میں کوئی بیان دینے کا حق نہیں رکھتے۔انھوں نے ناروے کے ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو سے ملنے والی امریکی سرحد پر جو کچھ ہوا اور جس طریقے سے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کیا گیا اس سے واضح ہو گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے ملک  یا دنیا کے اخلاقی رہنما نہیں بن سکتے۔یورپی کونسل کے سکریٹری جنرل یاگلینڈ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جو کچھ کیا اور جو قدم اٹھایا اس کا کوئی تاریخی ریکارڈ نہیں ملتا اور امریکی صدر ٹرمپ آزاد دنیا کی کوئی بات کرنے کا حق نہیں رکھتے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے امریکہ کی علیحدگی کوئی غیر متوقع اقدام نہیں تھا اس لئے کہ یہ فیصلہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ وہ تعاون کی بنیاد پر کسی بین الاقوامی معاہدے اور یا تنظیم میں امریکہ کو باقی نہیں رکھنا چاہتے۔یورپی کونسل کے سیکریٹری جنرل یاگلینڈ نے ناروے کے ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ کے ذریعے انسانی حقوق کونسل سے امریکا کی علیحدگی کے اعلان  کی طرف بھی اشارہ کیا ہے  - اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے امریکہ کی علیحدگی سے متعلق امریکی اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل سلیل شیٹی نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ نے یہ اقدام کرکے اپنے ملک کو تاریخی رسوائی سے دوچار کر دیا۔ان کا یہ بیان اس اعتبار سے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ امریکی حکومت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان اسرائیل کی حمایت میں کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنوں کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کا یکطرفہ رویہ اور پھر غیر قانونی تارکین کے وطن کے بچوں کے بارے میں ان کے اقدام اور اسی طرح اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے امریکہ کی علیحدگی سے متعلق امریکی فیصلے نے ٹرمپ کے غیر اخلاقی و غیر انسانی پہلوؤں کو مکمل طور پر نمایا ں کر دیا۔

 

ٹیگس