غزہ میں فلسطینی عورتوں اور بچوں کا قتل عام
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں طبی مراکز اور بنیادی و شہری تنصیبات کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ میں طبی مراکز کے خلاف جاری صیہونی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں واقع تمام اسپتال اورطبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں اور فلسطینی معصوم بچوں تک کو صیہونی حکومت ٹارگٹ کر رہی ہے۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عورتوں اور بچوں کا قتل عام جاری ہے اور براہ راست صیہونی جارحیت میں اب تک تیرہ ہزار آٹھ سو فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔اس ترجمان نے کہا کہ غزہ کے شمال میں واقع طبی مراکز خاص طور سے الشفا اسپتال بالکل تباہ ہو چکا ہے۔