Aug ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں سپریم کورٹ کے جج کی تقرری کے خلاف احتجاج

امریکی پولیس نے برٹ کیوینا کی سپریم کورٹ میں بطور جج نامزدگی کے خلاف احتجاج کرنے والے چوہتر افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 حکام کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے برٹ کیوینا کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کی شام سیکڑوں افراد نے سینیٹ کے سامنے مظاہرہ کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔مظاہرے کی ایک منتظم جنیفر فلن واکر نے اس موقع پر کہا کہ مظاہرین امریکہ کے مختلف شہروں سے آئے ہیں تاکہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کراسکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کیوینا کی بطور جج نامزدگی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ٹرمپ کی جانب سے برٹ کیوینا کی نامزدگی کے اعلان کے تھوڑی ہی دیر بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے واشنگٹن میں سپریم کورٹ کے سامنے بھی مظاہرہ کیا تھا۔کیوینا کا شمار امریکی کنزرویٹو اور حکمراں دھڑے سے تعلق رکھنے والے قانون دانوں میں ہوتا ہے۔

ٹیگس