Oct ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان روس دفاعی معاہدہ، ٹرمپ کی پریشانی

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک دفاعی لب ولہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے S-400 میزائل سسٹم خریدنے کے ہندوستان کے فیصلے پر واشنگٹن اپنا ردعمل ظاہر کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے S-400 میزائل سسٹم خریدنے کے ہندوستانی حکومت  کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ وہ اس سلسلے میں جلد ہی اپنے موقف کا اعلان کریں گے۔

ٹرمپ نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس ہندوستان کے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرے گا۔ 

ہندوستانی حکام نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ امریکا کی ممکنہ پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود نئی دہلی ماسکو سے S-400 میزائل سسٹم ضرور خریدے گا۔

روسی صدر ولادیمیرپوتن اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نےگذشتہ پانچ اکتوبر کو نئی دہلی میں روسی S-400 میزائل سسٹم کے سودے پر دستخط کئے تھے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ CAATSA قانون کے منافی ہے. امریکا نے یہ قانون اگست دوہزار سترہ میں پابندیوں کے ذریعے اپنے حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لئے منظور کیا تھا اس قانون کے مطابق جو بھی ملک روس سے فوجی ساز و سامان خریدے گا اس پر امریکا پابندیاں عائد کردے گا۔

ٹیگس