Nov ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ بریگزٹ پر نظرثانی کر سکتا ہے، یورپی عدالت عالیہ

یورپی عدالت عالیہ نے اپنے ایک حکم میں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ یکطرفہ طور پر یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے بعض سیاست دانوں کے وکلا نے یورپ کی عدالت عالیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ بریگزٹ کے مسئلے کا جائزہ لے اور بتائے کہ برطانیہ آیا یکطرفہ طور پر یورپی یونین کے علیحدگی کے فیصلے پر نظرثانی کرسکتا ہے۔

یورپی عدالت کے فیصلے کے بعد یورپی یونین میں برطانیہ کے باقی رہنے کے حامیوں میں اس بات کی امید پیدا ہو گئی ہے کہ بریگزٹ پر دوبارہ ریفرینڈم ہو سکتا ہے۔

دو ہزار سولہ میں ہونے والے ریفرینڈم میں برطانیہ کے تقریبا ترپن فیصد عوام نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔

اس فیصلے کی بنیاد پر برطانیہ مارچ دو ہزار انّیس میں یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹیگس