Mar ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں امریکی تھاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی

امریکی فوج نے ایک فوجی مشق میں شرکت کے بہانے پہلی بار مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تھاڈ میزائل سسٹم منتقل کیا ہے۔

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی علاقائی سلامتی کے تحفظ کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اسرائیل کے زیرقبضہ علاقے میں تھاڈ میزائل نصب کرنے والی ہے-

صیہونی فوج کے ترجمان جناتھن کنری کس نے بھی کہا ہے کہ تھاڈ میزائل کی تعیناتی، امریکا کے ساتھ گذشتہ فوجی مشقوں سے مختلف ہو گی اور اس بار کی مشقوں میں ٹیکٹیک ہم آہنگی کا موضوع بھی شامل ہے-

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ تھاڈ میزائل کے تمام وسائل اور اجزا نقب میں اسرائیلی ایئربیس پہنچ گئے ہیں اور وہاں سے جنوب کے دیگر علاقوں میں منتقل کئے جائیں گے-

صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے بھی امریکا کے اس اقدام کو اسرائیل کے لئے واشنگٹن کے وعدے کی پاسداری کی علامت بتایا ہے-

امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم سے چشم پوشی کرتے ہوئے اسرائیل کی وسیع حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے-

 

ٹیگس