Apr ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • منافرت اور نسل پرستی پر مبنی مواد فیس بک کیلئے چیلنج

فیس بک نے انٹرنیٹ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے لیے حالات کے موافق نئے قواعد و ضوابط کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں اپنے کالم میں فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے اقوام عالم سے انٹرنیٹ کے لیے نئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں انتخابی عمل میں مداخلت، ڈیٹا کے تحفظ، ڈیٹا کی پرائیویسی اور نفرت آمیز مواد کے خاتمے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہو۔

فیس بک کے مالک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے لکھا کہ فیس بک جیسی سماجی ویب سائٹ کی کمپنیوں پر ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے اور ان کمپنیوں کو روز مرہ کے ابھرتے مسائل کی وجہ سے شدید دباؤ کا سامنا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نفرت آمیز مواد، سیاسی اشتہارات، مذہبی منافرت اور نسل پرستی کے زعم سے بھرے مواد کو ہٹانا ہوتا ہے۔

فیس بک کے مالک نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو انتہائی زور آور سائبر حملوں سے بچاؤ کی تدابیر بھی کرنا ہوتی ہیں۔

 

ٹیگس