Apr ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے خلاف امریکہ کا ایک اور گھناؤنا اقدام

امریکہ نے حزب اللہ کے 3 رہنماؤں کے حوالے سے اطلاعات فراہم کرنے والے کو 10 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے انقلابی اور عوامی تحریکوں کے خلاف نیا محاذ کھول دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نائب وزیر خارجہ مائیکل ایوانوف نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص حزب اللہ لبنان کے تین ممتاز رہنماؤں محمد بازی، ادہم طباجہ اور علی شرارہ کے بارے میں اطلاع فراہم کرےگا اسے 10 ملین ڈالر انعام دیا جائےگا۔

امریکہ نے ایسے میں حزب اللہ لبنان کے تین رہنماؤں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے پر انعام کا اعلان کیا ہے کہ جب لبنان کے صدرمیشل عون نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ حزب اللہ، لبنانی قوم کا حصہ ہے اور وہ حکومت اور پارلیمنٹ میں بھی موجود ہے۔

ٹیگس

کمنٹس