Jun ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ایران سے جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں:  نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکلنے کے اقدام پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کل سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کسی بھی طور ایران کے ساتھ  ایسی ممکنہ جنگ یا کشیدگی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا جو کسی غلطی اور سخت رد عمل کا باعث بنے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غیر منطقی طور پر اور سفارتی آداب کے خلاف جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی حالانکہ امریکہ کی قومی سلامتی کے ماہرین نے جوہری معاہدے کی تائید و حمایت کی تھی۔

امریکہ کی جانب سے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے اور جوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے بعد ایران نے 8 مئی 2019 کو اس معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے تحت اپنے وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ اور اعلان کیا ہے۔

ٹیگس