Jun ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران پر حملے کی سعودی درخواست برطانیہ نے مسترد کر دی

ایک اعلی برطانوی عہدیدار نے کہا ہے کہ لندن نے ایران کے خلاف فوجی حملے کی سعودی درخواست مسترد کر دی ہے۔

میڈل ایسٹ آئی کے مطابق ایک برطانوی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وزیر مملکت عادل الجبیر کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کرنے والے ایک سعودی سیکورٹی عہدیدار نے لندن سے ایرانی فوجی اہداف پر محدود حملے کی اپیل کی تھی۔
مذکورہ برطانوی عہدیدار نے کہا کہ حکومت لندن نے سعودی درخواست قبول کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے بحیرہ عمان میں دو بحری جہازوں پر ایران کے ملوث ہونے کا بھی دعوی کیا تھا لیکن برطانوی حکام ان کے اس دعوے سے بھی متاثر نہیں ہوئے۔
 مذکورہ برطانوی عہدیدار کے مطابق سعودی فریق رواں ہفتے کے آخر میں اسرائیل بھی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں وہ صیہونی حکام، امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مڈل ایسٹ آئی جریدے نے یہ انکشاف ایسے وقت میں کیا ہے جب سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف جنگ روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس