Nov ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان افغانستان مذاکرات میں تعطل: سفارتی ذرائع، تعطل نہیں: پاکستانی وزارتِ خارجہ

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے لیکن پاکستانی وزارتِ خارجہ کا کہنا کہ مذاکرات کی کامیابی کے امکانات ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاک افغان مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں اور پاکستانی وفد وطن واپسی کے لئےتیار ہے۔

قبل ازیں پاکستانی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ مذاکرات کی کامیابی کے امکانات ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی کے بعد قیام امن کے سلسلے میں جاری مذاکرات میں تعطل نہیں۔ "سوشل میڈیا بالخصوص افغان اکاؤنٹس سے چلنے والی خبروں پر دھیان نہ دیں، یہ محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں اور جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش ہے۔"

 دریں اثنا پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کئےگئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سر زمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔

 

ٹیگس