Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک و زخمی

امریکی ریاست کیرولینا میں فائرنگ سے17 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ریاست کیرولینا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ کیرولینا کے شہر گرین ویل میں ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کمیپس میں پیش آیا جہاں ہوم کمنگ پارٹی جاری تھی جس میں طلبا کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تقریب کا انتظام طلبا کی جانب سے خود ہی کیا گیا تھا اور یورنیورسٹی انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کا واقعہ غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے تاہم انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جو امریکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ امریکہ میں فائرنگ سے ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

 

ٹیگس