Oct ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  •  برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات

برطانوی پارلیمنٹ نے قبل از وقت انتخابات کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

قبل از وقت انتخابات کی قرار داد وزیر اعظم بورس جانسن کی طرف سے پیش کی گئی اس طرح اب برطانوی پارلیمنٹ 6 نومبر کو تحلیل ہو گی جبکہ عام انتخابات 12 دسمبر کو ہوں گے۔

یاد رہے برطانوی پارلیمنٹ میں قبل از وقت انتخابات کروانے کی حکومتی تحریک مسترد کروانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے قبل از وقت الیکشن کی حمایت کا اعلان کردیا۔

برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بغیر ڈیل بریگزٹ رکوانے کا مقصد پورا ہوگیا اور دوسری جانب یورپی یونین نے انخلا کی تاریخ میں بھی توسیع کردی جس کے بعد لیبر پارٹی 12 دسمبر کو قبل از وقت انتخابات کروانے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں قبل از وقت انتخابات کروانے کی حکومتی تحریک 2 تہائی اکثریت نہ حاصل کرسکی، بورس جانسن کے موشن کی حمایت میں 299 جبکہ مخالفت میں 70 ووٹ پڑے تھے۔

ٹیگس