Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان:  مودی کے حکم پر صدارتی محل سے برطانوی فوجی افسران کی تصاویر ہٹادی گئی

ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی کے حکم پر صدارتی محل سے برطانوی فوجی افسران کی تصاویر ہٹادی گئی ہیں ۔

سحرنیوز/ہندوستان: اس رپورٹ کے مطابق کل چھیانوے انگریز فوجی افسروں کی تصاویر اتار دی گئيں اور ان کی جگہ ہندوستان کی اہم شخصیات اور قومی ہیروز کی تصاویر آویزاں کردی گئيں۔برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق ہندوستان کی حکومت نے اس اقدام کو غلامی کی ذہنیت سے نجا کا اقدام قرار دیا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ہندوستان کے ایوان صدر سے جن انگریز فوجی افسروں کی تصاویر ہٹائی گئ ہیں ان میں لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے ذاتی عملے میں کیپٹن پیٹر بیکن اور دیگر اعلی برطانوی فوجی افسران کی تصاویر شامل ہیں.

 

ٹیگس