بی جے پی کے جھوٹے وعدوں کی کیلاش وجے ورگیہ نے کھولی پول!
ہندوستان کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما اور ریاست ایم پی کے وزير نے بڑے بڑے اور ناقابل عمل انتخابی وعدوں پر اپنی ہی جماعت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے بی جے پی رہنما اور ریاستی وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا ہے کہ انتخابی وعدوں نے ریاستوں کی صحت خراب کردی ہے۔ ان کے اس بیان نے بی جے پی کے خیمے میں کھلبلی مچادی ہے۔ انھوں نے ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ بڑے بڑے انتخابی وعدوں سے عوام کی جو توقعات وابستہ ہوجاتی ہیں وہ پوری نہیں ہوپاتیں جس سے ریاستوں کو مرکزی حکومت کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
بی جے پی کے ریاستی وزیر مسٹر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ عام طور پر انتخابات کے دوران ایسے وعدے کئے جاتے ہیں جنہیں پورا کرنا نا ممکن ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ حالت صرف مدھیہ پردیش کی نہیں ہے بلکہ سبھی ریاستوں میں یہ صورتحال ہےانھوں نے کہا کہ انتخابی وعدوں کی وجہ سے ریاستی حکومتوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنہیں حل کرنے میں ریاستوں کی مدد کے لئے مرکزی حکومت کو آگے آنا چاہئے۔