Nov ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • بولیویا میں سابق صدر مورالس کے حق میں مظاہرے

بولیویا میں سابق صدر مورالس کے حق میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

ہسپانوی زبان کے ا خبار لا رازون کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کے لا پاز شہر میں خود ساختہ صدر جینن انیز کے استعفے کا مطالبہ کیا ۔ اس ریلی میں شامل زیادہ تر مظاہرین سابق صدر مورالس کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، جنہیں منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے ۔

واضح رہے کہ سابق صدرمورالس نے 20 اکتوبر کو صدارتی انتخابات میں پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی لیکن ان کے نزدیکی حریف کارلوس میسا نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا اور اس کے بعد امریکہ کے اشارے پر مظاہرے شروع ہوئے جس کے بعد بولیویا کی مسلح افواج  کی مداخلت پر مورالس نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا اور میکسیکو کے لئے روانہ ہو گئے اور وہاں انہوں نے پناہ لی ۔ اس کے بعد حزب اختلاف کی لیڈرانیز نے خود کو ملک کے عبوری صدر کا اعلان کیا تھا ۔

دوسری جانب بولیویا کے سابق صدر مورالیس نے اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات لڑنے کا اشارہ دیا ہے۔

میکسیکو میں پناہ لینے والے مسٹر مورالیز نے پہلی بار ملک چھوڑنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بولیویا واپس آ سکتے ہیں۔

ٹیگس