Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی وزارت جنگ کا ایک اور اعتراف، زخمیوں کی تعداد زیادہ

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اپنے تازہ ترین اعتراف میں یہ اعلان کیا ہے کہ عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے میں امریکہ کے ایک سو دس باوردی دہشتگرد برین انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

عراق میں امریکی دہشتگردی کے اہم اڈے عین الاسد پر ایران کے میزائلی حملے کے بعد امریکی حکام منجملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر جنگ مارک اسپر اور وزیر خارجہ مائک پومپئو نے یہ دعوی کیا تھا کہ سپاہ پاسداران کے میزائلی حملے میں کوئی بھی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا مگر کچھ عرصے بعد پینٹاگون نے امریکی دہشتگردوں کے زخمی ہونے کا آہستہ آہستہ اعتراف کرنا شروع کردیا اورآخری چار ہفتوں میں امریکی ذرائع ابلاغ نے پینٹاگون کے حوالے سے بالترتیب آٹھ، سولہ، چونتیس، پچاس، چونسٹھ اور ایک سو نو امریکی دہشتگردوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا اور اب انہوں نے یہ تعداد بڑھا کر ایک سو دس تک پہنچا دی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی، عراق کے الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے بزدلانہ قتل کا انتقام لینے کے لئے آٹھ جنوری کو عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نےاعلان کیا تھا کہ اس آپریشن میں امریکہ کے کم از کم اسی دہشتگرد فوجی ہلاک جبکہ دوسو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس