Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ 7 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ فائرنگ سے بھی ہر روز متعدد افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست میسوری میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ غذائی مواد کی سپرمارکیٹ میں پیش آیا ۔ زخمیوں میں ایک شہری اور ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تین سو ملین ہتھیار عام لوگوں کے پاس ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک آتشی اسلحہ موجود ہے۔ امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش آزاد ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

 

ٹیگس