Mar ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
  • اٹلی میں کورونا کا قہر، روسی امداد پہنچ گئی

اٹلی میں خطرناک کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے روس کی امدادی کھیپ اٹلی پہنچ گئی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے 9 فوجی جہازوں سے 100 ماہرین، طبی وسائل اور امدادی ساز و سامان کی پہلی کھیپ اٹلی پہنچ گئی۔

اس بیان میں آیا ہے کہ بہت ہی مدت میں کورونا ٹیسٹ کٹ، طبی وسائل اور انٹی بیکٹیریل مواد، جہاز کے ذریعے روم سے 30 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع پراکٹیک د مارہ ہوائی چھاونی منتقل ہو جائے گا۔   

روس کی وزرات دفاع نے کہا تھا کہ صدر ولادیمیر پوتین اور اٹلی کے وزیر اعظم جوزین کونٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد یہ ٹیم بھیجی گئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے سنیچر کی رات فون پر گفتگو کی تھی اور حالات کا جائزہ لیا تھا۔

چین کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ تباہی اٹلی میں ہوئی ہے۔

موجودہ وقت میں اٹلی میں کورونا وائرس میں تقریبا 60 ہزار افراد مبتلا ہیں جبکہ 5 ہزار 5 سو افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ٹیگس