Apr ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت پر تنقید اور پھر یوٹرن

امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او پر کڑی نکتہ چینی کرنے کے بعد پھر یوٹرن لے لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف جھکاؤ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز میں ڈبلیو ایچ او نے بُرا مشورہ دیا تھا۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ امریکا دیتا ہے لیکن اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے، اب ہم اس پر نظرِثانی کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اچھا ہوا کہ انہوں نے چین کے لیے امریکی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی عالمی ادارہ صحت کی تجویز رد کر دی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی تجویز کو ایک ناقص تجویز قرار دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ ​​پر پابندی لگانے کی دھمکی دینے کے بعد اپنے بیان کی تردید کردی۔ ٹرمپ نے اس بات سے انکار کیا کہ میں نے نہیں کہا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو رقم دینا بند کردے گا بلکہ میں نے کہا تھا کہ میں اسے دیکھتا ہوں۔

 

ٹیگس