May ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی کا دورہ

امریکہ اور طالبان کے مابین نام نہاد امن معاہدے کی ناکامی کے بعد، افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی نے طالبان کو جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کے لئے راضی کرنے کے مقصد سے علاقے کا دورہ شروع کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد آج بروز جمعرات علاقے کے دورے پر قطر، ہندوستان اور پاکستان کیلئے روانہ ہوئے۔ افغان نژاد امریکی سفارتکار اس دورے میں ان ملکوں کے اعلی حکام کے ساتھ طالبان کے ساتھ قطر معاہدے، افغانستان کی بحرانی صورتحال، جاری بد امنی اور طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکہ کے خصوصی ایلچی نے طالبان کو قطر معاہدے کی پاسداری کرنے اور افغانستان میں خانہ جنگی کو ختم کرانے کے مقصد سے متعدد بارعلاقائی ملکوں کا دورہ کیا جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ طالبان نے بھی کہا تھا کہ امریکہ، قطر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور افغانستان سے اپنے فوجیوں کو نہیں نکال رہا۔

افغانستان کے سیاسی مسائل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ، قطر معاہدے سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا تاہم افغان فورسز پر طالبان کے حملوں میں تیزی اور بے گناہ عوام کے قتل عام سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔

ٹیگس