Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے اپنے پڑوسی کو دھمکایا

شمالی کوریا کی برسر اقتدار جماعت نے اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانگ، سئول کے دشمنانہ اقدامات کا جواب دے گا۔

شمالی کوریا کی حکمراں جماعت کے ترجمان سرکاری اخبار رود ونگ سینموس نے علاقے میں جنوبی کوریا کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کیم یو جونگ کے حوالے سے لکھا ہے کہ فوج کو جنوبی پڑوسی کے خلاف فوجی کارروائی کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوجانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں اور شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے فوج کو حکم دیا ہے کہ جنوبی کوریا کو سزا دینے کے لئے کسی بھی لازمی اقدام کا جائزہ لے۔

شمالی کوریا کا دعوی ہے کہ جنوبی کوریا نے سرحدی علاقوں میں ایسے پمفلٹ گرائے ہیں جن میں پیویانگ کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔

ٹیگس

کمنٹس