Jun ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے سابق مشیر پر امریکی وزیر خارجہ کا زبانی حملہ

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

امریکی صدر کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب کے بارے میں تنازغہ بڑھنے کے ساتھ ہی امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے بولٹن کے خلاف دوسری بار محاذ کھولتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر معزول کر دیئے گئے ہیں اور صدر ٹرمپ جان بولٹن کو باہر نکال چکے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے جمعے کو پہلی بار جان بولٹن کو ایک خائن بتا کر ان کی کتاب کو جھوٹ سے پر قرار دیا تھا۔ جان بولٹن کی کتاب " دی روم وھیئر اٹ ہیپینڈ " تیئیس جون کو منظرعام پر آنے والی تھی جس پر بہت سے ردعمل سامنے آئے ہیں، حتی جنوبی کوریا نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس کتاب پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے سابق مشیر کو پاگل قرار دیا تھا اور کہا تھا بولٹن نے خفیہ اطلاعات شائع کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ٹیگس