Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ہتھیار ڈال دیئ‏ے، ماسک لگانا شروع کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے مہینوں تک مخالفت کے بعد آخرکار کورونا سے بچنے کے لئے ماسک لگانا شروع کر دیا ہے۔

ہل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مریلینڈ ریاست میں فوجی طبی مرکز والٹر ریڈ کے دورے کے موقع پر ماسک لگایا اور ان کی ماسک والی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ امریکی صدر نے اس فوجی طبی مرکز کے معائنے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہسپتالوں میں ماسک سے استفادہ کیا جانا چاہئیے اور وہ بھی ماسک لگائیں گے۔

امریکہ میں اب تک 33 لاکھ 55 ہزار 646 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے اب تک ایک لاکھ 55 ہزار403 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ایک تازہ سروے نتائج سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے نصف سے زائد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں اور امریکہ کے 55 فیصد عوام کورونا وائرس کو کنٹرول کئے جانے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح ان سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے 70 فیصد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ریاستوں کے گورنروں پر ٹرمپ سے کہیں زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔

 

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے براہ مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس