امریکہ میں ٹرمپ کی ایمیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ
Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
ہزاروں امریکیوں نے ٹرمپ کی ایمیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
سحرنیوز/دنیا: ہزاروں امریکی طلبا اور مزدور طبقے کے افراد نے مختلف شہروں اور یونیورسٹیوں میں امریکی صدر کی ایمیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
واشنگٹن اور ديگر چھوٹے شہروں جیسے آشویل اور شمالی کیرولینا میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور "فاشسٹ امریکہ نہيں چاہئے" کے نعرے لگائے-
امریکی حکومت کے محکمۂ ایمیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی حکومت کے قوانین کی بنیاد پر لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کا جواز رکھتی ہے-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
حالیہ سروے سے بھی اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بیشتر امریکی عوام، محکمۂ ایمیگریشن کے افسروں اور دیگر فیڈرل ایجنسیوں کے توسط سے طاقت کے استعمال کے مخالف ہیں-