Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۲ Asia/Tehran
  • روس نے امریکہ کے انعامی انتخابات کا مذاق اڑایا

روس نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کی خبر دینے والے کو نقد انعام دینے کے امریکا کے اعلان کا مذاق اڑایا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکی وزارت خارجہ کے اس اعلان کو مضحکہ خیز بتاتے ہوئے کہا کہ اب ایک دوسرے سے ناراض ہر ہمسایہ ملک امریکہ میں ایک دوسرے پر الزام لگا کر ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا دعویدار بن جائے گا۔ انھوں نے میڈیا میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو کے حوالے سے سامنے آنے والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فیس بک پر سوال پوچھا ہے کہ کیا سبھی کو یہ انعام دیا جائے گا؟ انھوں نے لکھا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اب تک امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ ہمسایہ ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی سے بھر چک ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز اپنے ملک میں کچھ مہینے بعد ہونے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرنے والے عناصر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ پومپیئو نے کہا ہے کہ امریکی حکومت ہر اس معلومات پر ایک کروڑ ڈالر تک کا انعام دے گي جو غیر قانونی سائبر سرگرمیوں کے ذریعے اور دوسرے ملکوں کی حمایت سے 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے والوں کی شناخت اور گرفتاری پر منتج ہو۔

ٹیگس

کمنٹس