Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran

امریکی شہر پورٹ لینڈ میں نسلی امتیاز اور سیاہ فاموں کے قتل عام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی سرکوبی کے لئے ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کے دستوں کو تعینات کرنے  کے اعلان کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہاں فیڈرل اداروں اور عدلیہ کی عمارتوں کی حفاظت کے لئے فیڈرل پولیس کی بہت کم نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاہم اگر کوئی ریاست یا شہری انتظامیہ شورش کو دبانے کے لئے مدد کی درخواست کرے گی تو نیشنل گارڈ کے دستے فورا اقدام کریں گے۔

امریکا میں پورٹ لینڈ کو شورش زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے لئے مختلف شہروں میں فیڈرل پولیس تعینات کردی ہے۔

 

ٹیگس