Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • کورونا کا یورپ پر بڑا حملہ

عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے پورے یورپ میں تقریبا ً3 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے یورپ بھر میں لگ بھگ 50 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ تقریبا ً2 لاکھ 28 ہزار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

فرانس کے وزیر صحت کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے، کورونا کے ابتدا سے گزشتہ روز فرانس میں سب سے زیادہ 10 ہزار 593 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ادھر اسپین میں کورونا وائرس سے جون کے بعد 239 اموات ہوئیں، جبکہ چیک ریپبلک میں روزانہ تقریبا ً 2 ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس 9 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ زندگیاں لے گیا جبکہ صرف امریکہ میں اموات 2 لاکھ 2 ہزار اور متاثرین کی تعداد 68 لاکھ سے زائد م ہو گئے۔

ٹیگس