Jan ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • فرانس میں نو مساجد بند کرنے کا حکم

فرانسیسی حکام نے اسلام مخالف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملک کی نو مساجد بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

پیرس میں فرانسیسی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسلامی انتہا پسندی کے مقابلے کے تحت ملک کی نو مساجد بند کر دی گئی ہیں۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمننن بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جن اٹھارہ مساجد کی نگرانی کا حکم انہوں نے دیا تھا ان میں نو کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے دسمبر دوہزار بیس میں ملک کے چھہتر مساجد پر وسیع پیمانے پر نگرانی کا حکم دیا تھا۔

 قابل ذکر ہے کہ فرانس میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر پچھلے چند ہفتوں کے دوران چونتیس بار چھاپے مارے گئے ہیں اور ان کی تلاشی لی گئی ہے۔

 

ٹیگس