Oct ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • کنیز فاطمہ- پاکستان

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے یہ خط ارسال کیا ہے محترمہ کنیز فاطمہ نے

لکھتی ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بڑے فائدے حاصل ہوتے ہیں لیکن اگر اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں افراط و تفریط سے کام لیا جائے تو یہی جدید ٹیکنالوجی وبال جاں بھی بن سکتی ہے، اس بات کو تحریر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب کو اصلاحی کاموں کی ترویج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ریڈیو تھران نے بھی اس حوالے سے حق کو ادا کرنے کی کوشش کی ہے میری بس آپ سے یہ گزارش ہے کہ اگر ممکن ہوسکے تو جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے پیدا ہونے والے نقصانات کے بارے میں نئے پروگرام شروع کریں، اس حوالے سے پیش کیئے جانے والے پروگرام بہت ہی مفید واقع ہوتے ہیں۔ بزم دوستاں کے تمام ساتھیوں کو بہت بہت سلام۔

 

ٹیگس