اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے شہید استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر تہران میں واقع مصلائے تہران میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہید حاج قاسم کی راہ پرگامزن رہنے پر تاکید کی.
سردی اور بارش کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے جنگ زدہ پناہ گزینوں کی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔
صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے فائر کئے جانے والے میزائل نے رام اللہ کے مغرب میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل رام اللہ کے مغرب میں واقع مودیعین فوجی اڈے پر گرا۔
انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آ گئیں۔
صیہونی حکومت جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعلی عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بہت جلد بحال کیا جائے گا
فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فرانس میں نئے سال کی تقریبات کے دوران تقریباً ایک ہزار کاروں کو آگ لگا دی گئی۔
حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا دور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کیمرا اجلاس کی صدارت کی۔
صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کو اپنے بھیانک اور وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 26 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شہید محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں استقامت کے متوالے مختلف پروگراموں کا انعقاد کر کے شہید کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔