لاس ویگاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے سامنے کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
تہران میں سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے سعودی عرب میں چھ ایرانی شہریوں کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت مذمت کی گئی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عظیم جرنیل سر زمینوں کے نہیں بلکہ وہ دلوں کے فاتح ہوتے ہیں اس لیے ان کی فتوحات ہمیشہ باقی رہتی ہیں۔
شہید حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے پروگراموں کا آغاز کرمان میں برفانی موسم کے دوران ہوا جہاں دسیوں ہزار زائرین پیدل چل کر گلزار شہداء پہنچ رہے ہیں۔
شہید جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب ابومہدی المہندس کی 5 ویں برسی آج ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں منائی جا رہی ہے۔
علامہ راجاناصرعباس نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے نیو ایئر نائٹ پر جشن کے بجائے لاشیں گرائی گئیں، بلاول نے تحقیقات نہ کرائیں تو مقدمہ درج کرائیں گے۔
امریکہ کے نیوآرلین شہر میں ایک شخص نے نئے سال کا جشن منانے والے شہریوں پر ٹرک چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ ایران اور تین یورپی ملکوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور تیرہ جنوری سے شروع ہوگا۔
غرب اردن کی الخلیل بلدیہ نے حرم ابراہیمی کے صحن میں کھدائی کی بابت انبتاہ دیا ہے۔
پاکستان میں پشاور شہر کے میوزیم میں ایران شناسی کے مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔