علاقے کے مستقبل کا تعین، خطے کے عوام کا حق: جواد ظریف
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے الجزائر کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ علاقے کے ممالک کے مستقبل کا تعین ان کے عوام کا حق ہے۔
افریقی ملک الجزائر کے دارالحکومت، الجزیرہ پہنچنے پر اس ملک کے وزیر خارجہ رمطان لعمارہ نے محمد جواد ظریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے علاقے کے حالات پر بھی گفتگو کی۔محمد جواد ظریف نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت کرے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ علاقے کے ممالک کے مستقبل کا فیصلہ، خود ان ملکوں کے عوام کو کرنا چاہئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقے کے مسائل کو عوام کے توسط سے حل کرنے کے بارے میں الجزائر کے حکام سے گفتگو، ان کے دورہ الجزائر کے ایجنڈے میں شامل ہے۔