کرکٹ: پاکستان نے بنگلادیش کو 57 رنز سے دی شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/کهیل-i444671-کرکٹ_پاکستان_نے_بنگلادیش_کو_57_رنز_سے_دی_شکست
پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو ستاون رنز سے شکست دے دی۔
(last modified 2025-05-31T10:05:11+00:00 )
May ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • کرکٹ: پاکستان نے بنگلادیش کو 57 رنز سے دی شکست

پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو ستاون رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی ، جس کا آخری میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے دوہزار اکیس کے بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹو‏ئنٹی سیریز میں فتح اپنے نام کی ہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے دو سو دو رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں حریف ٹیم انیس اوورز میں ایک سو چوالیس رنز تک محدود رہی۔
میچ میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان چوہتر رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔
حسن نواز نے چھبیس گیندوں پر اکیاون رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔