Nov ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • نہ کلین بولڈ، نہ کیچ اور نہ ہی ایل بی ڈبلیو پھر بھی بلے باز آؤٹ، کرکٹ کی تاریخ کا عجیب و غریب واقعہ

ہندوستان کے شہر سورت میں رنجی ٹرافی پلیٹ لیگ میچ میں بلے باز لمابم اجے سنگھ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھے طریقے سے آؤٹ ہوئے ہیں۔ نہ کسی نے کیچ پکڑا، نہ کلین بولڈ اور ہی ایل بی ڈبلیو بھی نہیں ہوئے پھر بھی آؤٹ۔

سحرنیوز/کھیل: میڈیا رپورٹوں کے مطابق سورت میں منی پور اور میگھالیہ کے درمیان رنجی ٹرافی پلیٹ کے میچ کے دوران منی پور کے بلے باز لمابم اجے سنگھ نے گیند کو دو بار ہٹ کیا اور اسی وجہ سے ان کو آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق لمابم اجے سنگھ نے گیندباز آرین بورا کی ایک گیند کو روکا (دفاع کیا) لیکن گیند ہلکی رفتار سے اسٹمپ کی طرف جارہی تھی جسے بلے لمابم نے اپنے بلے سے روک دیا۔ بس لمابم اجے سنگھ کی یہی کوشش ان کے آؤٹ ہونے کی وجہ بن گئی اور وہ کرکٹ کی تاریخ میں عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سے ایک بن گئے۔

اس سے پہلے رنجی ٹرافی کی تاریخ  میں صرف 3 بلے بازوں کو اس طرح آؤٹ قرار دیا گیا ہے۔

رنجی ٹرافی میں آخری بار اس طرح آؤٹ ہونے کا عجیب و غریب واقعہ سنہ 6-2005 میں پیش آیا تھا، جب کشمیر کے کپتان دھرُوو مہاجن کو جھاڑ کھنڈ کے خلاف اسی طرح آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔

 

ٹیگس