Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • داعش کے بارے میں ترکی کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف پیرس میں مظاہرہ
    داعش کے بارے میں ترکی کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف پیرس میں مظاہرہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں داعش گروہ کے بارے میں ترکی کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے-

اطلاعات کے مطابق مشرق وسطی میں تشدد کا شکار ہونے والی نسلی اقلیتوں کے بارے میں منگل کو پیرس میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس سے قبل پیر کے روز ترکی کے سفارت خانے کے نزدیک یہ مظاہرہ ہوا-

مظاہرین نے انقرہ پر الزام لگایا کہ وہ نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے- مظاہرے کا اہتمام کرنے والی تنظیم کے سربراہ پیٹرک کرم نے کہا کہ ترکی، داعش کو تیل اسمگل کرنے، اس گروہ میں شمولیت کے لئے جانے والوں کو راستہ دینے اور اسلحہ و فوجی ساز و سامان کی ٹرانزٹ کی اجازت دے کر داعش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے-

 اطلاعات کے مطابق مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فرانس، لبنان اور شام کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے- مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پیرس میں ہونے والی مذکورہ کانفرنس میں ترکی سے اس کی دوغلی پالیسیوں کے بارے میں جواب طلب کیا جائے-

ٹیگس