Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی اہمیت پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید
    سپاہ پاسداران کی اہمیت پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاکید فرمائي ہے کہ اسلامی انقلاب کی پاسداری کے مفہوم کا ایک پہلو یہ ہے کہ اسلامی انقلاب کو خطرے لاحق ہیں کیونکہ اگر اسلامی انقلاب کو خطرے لاحق نہ ہوتےتو اسکی پاسداری کی ضرورت بھی نہ تھی۔

آپ نے فرمایا چونکہ خطرے ہیں لھذا انہیں پہنچاننا بھی ضروری ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بدھ کو سپاہ پاسداران کے ہزاروں کمانڈروں سے ملاقات میں فرمایا کہ دشمن اسلامی انقلاب کے ختم ہونے کی بے بنیاد امید کے ساتھ ایران میں اثر ورسوخ بالخصوص سیاسی اور ثفافتی سطح پر اثر و رسوخ حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ آپ نے فرمایا کہ دشمن کی سازشوں کو سمجھنا، انقلابی جذبات کی تقویت اور انہیں مستحکم کرنااور انقلاب کے اھداف و مقاصد کی سمت مستقل طور پرگامزن رہنا اس سازش کو ناکام بنادے گا۔ ایران کا اسلامی انقلاب خود مختاری کا مظہر ہے اورثابت قدمی سے  اپنے اھداف و مقاصد کی راہ پر گامزن رہنے پر تاکید کرتا ہے یعنی سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی و سماجی لحاظ سے کسی سے وابستہ نہ رہنے پر تاکید کرتا ہے۔

اسلامی انقلاب ہزاروں شہیدوں کی قربانی اور ظلم و تسلط پسندی کے خلاف ڈٹے رہنے کا ثمرہ ہے۔ یہ انقلاب ہی اسلامی جمہوریہ ایران کا سرچشمہ ہے۔ اسلامی جمہوری حکومت حضرت امام خمینی قدس سرہ کی عظیم اسلامی تحریک اور شہدا کی قربانیوں پر استوار ہے لھذا انقلاب اور اسلامی حکومت کے درمیان فاصلے کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔جس طرح سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے فرمایا تھا کہ اسلامی حکومت کی حفاظت سے سب سےبڑا فرض ہے اور سب سے اہم ذمہ داری اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت ہے جو اسلامی انقلاب سے الگ نہیں ہے۔

اسلامی جمہوری نظام انیس سو اناسی میں کامیاب ہونے والے اسلامی انقلاب کا تسلسل ہے اور اس کے نعرے بدستور خود مختاری، آزادی اور اسلامی جمہوریہ کے ہیں۔ آج ایرانی قوم اور سپاہ پاسداران سمیت مسلح افواج کی ہوشیاری کی بدولت ایران سیاسی لحاظ سے مکمل طرح سے خود مختار ہوگيا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران نے علمی اور سائنسی شعبوں میں ترقی کرنے کےساتھ ساتھ اقتصادی اور علمی شعبوں میں بھی خود مختاری حاصل کرلی ہے لیکن اس کو استحکام بخشنے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی شعبے کی طرح ان شعبوں میں بھی مکمل طرح سے خود مختار بن جائے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا اسلامی انقلاب کی راہ پر گامزن رہنے اور انقلاب کے محافظین کا ہوشیار و بیدار رہنے سے دشمنوں کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا کہ ایران وابستگي کے دور کی طرف پلٹ جائے۔اسلامی انقلاب کے خلاف خطروں کا جاری رہنا اسلامی نظام کے آزاد اور خود مختار رہنے کی وجہ سے ہے اور دشمن مختلف ہتھکنڈوں سے سیاسی اور ثفافتی میدانوں میں ایران میں اثر و رسوخ حاصل کرکے اپنی سازشوں کو عملی صورت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔  خطروں کے جاری رہنے کی وجہ سے رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ سپاہ پاسداران کا بنیادی فرض داخلی، علاقائي اور عالمی  مسائل پر مستقل طور پر نظر رکھنا ہے تا کہ خطروں کو سمجھا جاسکے۔ آپ نے تاکید فرمائي ہے کہ سپاہ پاسداران کا ہمیشہ بیدار و ہوشیار نیز خطروں کے تناسب سے ان کامقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا ضروری ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی کے الفاظ میں دشمن کی شناخت اسلامی انقلاب کی پاسداری کا ایک اور پہلو ہے اور دشمن سے مراد تسلط پسند نظام اور اس کا بھرپور مظہر امریکہ، رجعت پسند حکومتیں اور ضعیف النفس انسان اور امریکہ کے آلہ کار ہیں۔ دشمنوں کا بنیادی ھدف یہ ہے کہ ایرانی قوم اپنی انقلابی سوچ سے دستبردار ہوجائے تا کہ اسکی طاقت بھی جاتی رہے اور چند تسلط پسند ملکوں کے منصوبوں میں جو خود کو عالمی برادری کانام دیتے ہیں محو ہوجائے، لیکن دشمن اپنا یہ ھدف حاصل کرنے میں ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف ارکان منجملہ سپاہ پاسداران کی ہوشیاری اور بیداری سے ناکام ہوچکا ہے۔

ٹیگس