پاکستان میں آل سعود کے خلاف مظاہرے
پاکستانی عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے مدینہ منورہ میں واقع مسلمانوں کے تاریخی قبرستان جنت البقیع کو منہدم کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
آل سعود کے خلاف مظاہرہ کرنے والے آل سعود ، آل یہود کے نعرے لگا رہے تھے اور جنت البقیع کی جلد سے جلد تعمیر کا مطالبہ کررہے تھے- پاکستانی مظاہرین نے جنت البقیع کے انہدام کے موقع پر ہونے والے مظاہروں میں سعودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اسلامی کانفرنس تنظیم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ائمہ اطہار کی قبروں کی تعمیر کے لئے اقدام کریں- آٹھ شوال سن تیرہ سوچوالیس ہجری قمری مطابق چوبیس مئی انیس سو تیئیس کو آل سعود حکومت نے قبرستان بقیع اور وہاں موجود نواسہ رسول حضرت امام حسن اور فرزند رسول حضرت امام زین العابدین ، حضرت امام محمد باقر اور حضرت امام جعفرصادق علیھم السلام کے روضوں کو ڈھا دیا تھا- جنت البقیع عالم اسلام کا سب سے اہم قبرستان ہے کہ جس میں تاریخ اسلام کی اہم اور عظیم شخصیتیں دفن ہیں- اس بنا پر جنت البقیع کو منہدم کرنے کے آل سعود کے جرائم پر پاکستانی عوام کا بڑے پیمانے پر احتجاج درحقیقت عالم اسلام کی تاریخ کے ایک اہم حصے کو تباہ کرنے پر اعتراض و احتجاج ہے- وہابی کہ جو اسلام کی غلط تعلیمات کی ترویج کر کے مسلمانوں کے درمیان تشدد اور فرقہ پرستی کو رواج دے رہے ہیں اپنی اسی سازش کے تحت شیعہ مسلمانوں کے چار اماموں کے روضوں کو ڈھا دیا ہے- سعودی ولیعھد محمد بن سلمان کی حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت سے قریب ہونے کے اقدام کے پیش نظر، مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا اور تشدد پھیلانا ، صیہونیوں کے تعاون سے ایک منظم سازش ہے کہ جس پرآل سعود حکومت اور وہابی سختی سے عمل پیرا ہیں-
پاکستان شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ : جنت البقیع پیغمبراسلام ، اہلبیت اطہاراور اصحاب کرام کی یاد تازہ کرتی ہے بنا بریں تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ آل سعود کے ہاتھوں اس مقدس مقام کو ڈھائے جانے کی مذمت کریں کیونکہ اکثرمسلمانوں نے اولیاء خدا کی عظیم الشان زیارتگاہیں تعمیر کی ہیں تاکہ آئندہ نسلیں ان افراد کو یاد رکھیں بنا برایں ائمہ اور اصحاب پیغمبر کی قبروں کو نہیں ڈھانا چاہئے-
آل سعود کے خلاف پاکستانی عوام کے مظاہرے اس حکومت کے مختلف جرائم پر لوگوں میں پائے جانے والے غم و غصے کی علامت شمار ہوتے ہیں - سعودی عرب سے پاکستانی محنت کشوں کا اخراج اور ان کے ساتھ خاص طور سے پاکستانی خواتین اور لڑکیوں سے ان کے کفیلوں کا توہین آمیز رویہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر سعودی ولیعھد بن سلمان کی یمن کے بے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیلنے سمیت دیگر جرائم نے آل سعود کے خلاف پاکستانی عوام کو مشتعل کردیا ہے- اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ پیراعجازاحمد ہاشمی کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے اور اس ملک کے بےگناہ عوام کا قتل عام، قابل مذمت ہے اور ان جرائم پر اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی خاموشی پر ہم سخت تنقید کرتے ہیں- اسلامی ملکوں کے مقابلے میں سعودی عرب اور صیہونی حکومت کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و تعاون بہت ضروری ہے-
بہرحال سعودی عرب میں وہابیوں اورآل سعود کی جانب سے جنت البقیع کو منہدم کرنے کی مذمت میں پاکستانی عوام کے بڑے پیمانے پر مظاہروں سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمان، ہرگز اس حکومت کو خانہ کعبہ کا متولی تسلیم نہیں کرتے بلکہ آل سعود کو ایسا فرقہ پرست سمجھتے ہیں کہ جو وہابیوں کے مذموم عزائم اور صیہونیوں کی خوشنودی کے لئے ائمہ اطہار کے روضوں کے انہدام سمیت ہر طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں-